S-Logo1

Sir Syed Memorial Society

Kul Pakistan Mushairah

Kul Pakistan Mushairah. This function was held at the SSMS Auditorium on Monday, 17th October, 2022.

سر سید میموریل سوسائٹی  کے زیر اہتمام سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد۔ مشاعرے میں ملک بھر سے چنیدہ اور نامور شعرا کی شرکت۔ سر سید میموریل سوسائٹی نے ادبستان، راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرزکونسل، اور  ورچوئل  یونیورسٹی کے اشتراک سے سر سید کے یوم ولادت کی مناسبت سے سر سید میموریل بلڈنگ کے آڈیٹوریم میں ایک شاندار اور یادگار کل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد کیا جس کی صدارت معروف شاعر ادیب اور دانشور پروفیسر جلیل عالی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سرسید خانوادے کے چشم و چراغ اور سر سید میموریل سوسائٹی  کے روح رواں جناب سید احمد مسعود تھے۔ مشاعرے میں جن اہم شعرا نے شرکت کی ان میں اختر عثمان ۔ انجم سلیمی ۔ نسیم سحر ۔ انجم خلیق ۔ ڈاکٹر عابد سیال ۔ ڈاکٹر ارشد معراج ۔ سید احمد فرہاد ۔ جنید آذر ۔ ڈاکٹر فرحت عباس ۔ واحد اعجاز میر ۔ حفیظ اللہ بادل ۔ عمران عامی ۔ مصطفی جاذب ۔ فخر شناس ۔ عین نقوی ۔ نئیر سرحدی ۔ عبدالقادر تاباں ۔ رفاقت راضی ۔ راشدہ ماہین ملک ۔ عاطف سعید ۔ شعیب کیانی ۔ فدا شیرازی ۔ کاشف عرفان ۔ سعید شارق ۔ ناصر منگل ۔ سجاد لاکھا ۔ جینا قریشی ۔ رخسانہ سحر ۔ علی ارتضی ۔ اخلاق رانا ۔ حنان حانی ۔ اسلم رضا خواجہ ۔ اعطاس احمد اعطاس ۔ مزمل بانڈے ۔ نسیم چغتائی ۔ شعبان خالد صدیقی ۔ ناصر علی ناصر ۔ حسن انصاری اور حمزہ میر شامل ہیں۔ مشاعرے میں حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جو شعرا کی عمدہ شاعری سے خوب لطف اندوز ہوئے  ۔ صاحب صدارت جناب پروفیسر جلیل عالی نے صدارتی خطاب میں سر سید کی خدمات اور افکار پر روشنی ڈالی۔۔۔۔